سلمان خان نے سارہ خان سے ہاتھ کردیا

Jun 25, 2022 | 11:37:AM
فائل فوٹو
کیپشن: سارہ خان کو سلمان خان کی وجہ سے فلم سے ہاتھ دھونا پڑ گیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وہب ڈیسک )ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اداکارہ سارہ علی خان کی جانب سے انکل کہنے پر اداکار نے انہیں مذاقاً فلم میں کام دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق بھارتی فلم ایوارڈ ’’آئی ائی ایف اے‘‘ کی تقریب رواں ماہ کے آغاز میں اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوئی اور اب ریکارڈ کیا گیا یہ میگا ایونٹ ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ اسی تقریب کی مختصر سی جھلک شیئر کی گئی جس میں سارہ علی خان سلو میاں کو انکل کہتے نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے ایوارڈ تقریب کے اسٹیج پر دبنگ خان سے مذاق کرتے ہوئے ’’سلمان انکل کے ساتھ میں اپنا کوئی برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں‘‘ یہ سنتے ہی اداکار نے کہا ’’تمہاری پکچر گئی‘‘۔ جس پر قہقہے گونج اٹھے۔

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

سلمان کا کہنا تھا کہ تم نے انکل کہہ دیا اگر نہ کہتی تو میرے ساتھ ہیروائن آتی لیکن تم نے اب یہ موقع گنوا دیا ہے۔یاد رہے کہ سارہ خان بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کی بیٹی ہے اور خود بھی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہے۔