سیاحت کا فروغ ۔۔ سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

Jun 25, 2021 | 21:02:PM
سیاحت کا فروغ ۔۔ سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے سیالکوٹ سے اسکردو کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے3جولائی سے پروازیں آپریٹ کرے گی، پی آئی اے پہلے ہی کراچی، اسلام آباد، لاہور سے اسکردو کے لئے پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اسکردو سے چیری لانے پر بھی 50فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے چیری لانے پر300روپے کلو کے بجائے 150روپے کلو وصول کرے گی، مسافر اپنے عزیز و اقارب کو تحفے کے طور پر چیری لاسکیں گے۔ پی آئی اے کارگو کے ذریعے بھی چیری لانے پر رعایت دی جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔