ڈھاکہ،سابق چیف جسٹس بنگلہ دیش نوجوان کے قتل میں گرفتار، جیل بھیج دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو ایک نوجوان کے قتل کے مقدمے میں گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔عدالت کا ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی پولیس نے سابق چیف جسٹس کو ان کےگھر سےگرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ڈھاکا کی عدالت نے سابق چیف جسٹس خیرالحق کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سابق جج خیرالحق گزشتہ سال طلبہ تحریک میں ایک نوجوان کے قتل میں مقدمے میں نامزد ہیں۔بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنما نے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق پر مقدمہ درج کرایا ہے، اس مقدمے میں سابق چیف جسٹس خیرالحق اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت 465 افراد نامزد ہیں۔ اس کے علاوہ سابق چیف جسٹس بنگلادیش خیرالحق کے خلاف بغاوت اور فراڈ سمیت 3 مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں اکیلے رہنے کا خوفناک تجربہ شیئر کردیا