چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 27 جولائی بروز اتوار ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں ماہ صفرالمظفر 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ماہ صفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم صفر المظفر 1447 ہجری 27 جولائی بروز اتوار ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوا جس کی صدارت مفتی رمضان سیالوی نے کی ، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز بھی شریک تھے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 19 گھنٹے بتائی گئی ، چاند کی پیدائش رات 12 بج کے 22 منٹ پہ ہوئی ہے۔غروب شمس و قمر کے درمیان فرق لاہور میں 40 منٹ تھا ۔
یہ بھی پڑھیں :برصغیر میں بائیں جانب ڈرائیونگ کا قانون نیپولین کے حکم سے جڑا ہے:ڈاکٹر کاشف فراز