جناح ہاؤس پر حملہ کیس: صنم جاوید کے شوہر بھی گرفتار

Jul 25, 2023 | 16:22:PM
 پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کوجناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتارکیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کوجناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتارکیا گیا۔

پولیس نے ملزم عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا۔ عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے ملزم عتیق ریاض کی شناخت پریڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کیلئے 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤ کیس: 25 پی ٹی آئی کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع 

وکیل  کا کہنا ہے کہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کا شوہر ہونے کی سزا مل رہی ہے۔ صنم جاوید کے مقدمے کی پیروی کرنے سےعتیق ریاض کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب جج  کا کہنا ہے کہ شک توکسی پر بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ملزم بے گناہ ہے تو شناخت پریڈ کے بعد رہا ہوجائے گا۔