شا ئقین کر کٹ کیلئے بری خبر۔۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 میچز سے متعلق آئی سی سی کا اہم اعلان

Jul 25, 2021 | 21:37:PM
شا ئقین کر کٹ کیلئے بری خبر۔۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 میچز سے متعلق آئی سی سی کا اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری سیریز کے دوران ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کیا گیاہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے مطابق اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ کی بجائے چار ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی 20 میچ اب 27 جولائی کی بجائے 28 جولائی کو ہوگا۔دوسرا ٹی 20 میچ 31جولائی،تیسرا میچ یکم اگست اور چوتھا ٹی 20 میچ3اگست کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12اگست جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اگست سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:تمیز کریں ۔۔اداکارہ مریم نفیس نے علی امین گنڈاپور کو دن میں تا رے دکھا دئیے