ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر

Jul 25, 2021 | 19:24:PM
 ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بہو اورعالمی شہرت یافتہ کرکٹ شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹوکیو اولمپکس میں اپنی ہم وطن انکیتا رائنہ کے ساتھ یوکرین سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں لیوڈیمیلا اور نادیہ سے مقابلہ ہوا جس میں انہیں 6-0، 6-7 اور 8-10 سے شکست ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:کر کٹر ندا ڈار سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد عبدالرزاق کا ایک اور تہلکہ خیز انکشاف

دلچسپ امر ہے کہ ایشلے بارٹی بھی ٹوکیو اولمپکس کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست سے دوچار ‏ہوئی ہیں حالانکہ انہوں ںے گزشتہ ماہ ہی ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ ایشلے بارٹی کو اسپین کی سارا سورائیبس ٹورمو نے ہرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ۔۔ لاہور سے اہم رہنما کی ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت