لاہور میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خاتون جاں بحق 

Jan 25, 2026 | 12:47:PM
لاہور میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خاتون جاں بحق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد )لاہور میں پی آئی اے روڈ کے پاس ہوا والی ٹینکی پھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بیکری انم پلازہ کے پاس پیش آیا جس کی کال ریسکیو 1122 کو موصول ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے خاتون جاں بحق ہونے کے علاوہ دو بچیاں بھی زخمی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کون ان کون آؤٹ؟ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئےقومی ٹیم کا اعلان

 زخمی بچی کوفوری طور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ نور تاج زوجہ زویر کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت 10 ماہ جویریا اور 24 سالہ انم کے نام سے ہوئی۔