ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی ہے: کپتان شاہین آفریدی

Jan 25, 2024 | 20:58:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی ہے: کپتان شاہین آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی ہے، افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی20 میں عمدہ بولنگ کی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے 16 سے 20 کھلاڑیوں کی نشاندہی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شکست کیوں ہوئی؟ محمد حفیظ نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کو صاف صاف بتا دیا

انہوں نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی20 میں عمدہ بولنگ کی، افتخار احمد تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہم ہر کھلاڑی کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔

کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ حسیب اللہ، عباس آفریدی اور صائم ایوب کرکٹ میں پاکستان کا مستقبل ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی 4 میچوں میں پاکستان کی بیٹنگ نہیں چل سکی اور فیلڈنگ بھی اچھی نہیں ہوئی لیکن پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی اور کامیابی حاصل کی جو ضروری تھا، عباس آفریدی ایک اچھا بولر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا فیلڈر اور بیٹر بھی ہے، اس کے آنے سے بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے، موقع ملنے پر وہ پرفارم کرنے کیلئے تیار رہتا ہے۔

قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف صائم ایوب توقع کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرسکا لیکن اس میں پاکستان کیلئے شاندار کارکردگی دکھانے کی صلاحیت موجود ہے۔