قائم چیئرمین پی سی بی سے محمد حفیظ کی ملاقات، دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈپر رپورٹ دی

Jan 25, 2024 | 19:15:PM
قائم چیئرمین پی سی بی سے محمد حفیظ کی ملاقات، دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈپر رپورٹ دی
کیپشن: محمد حفیظ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹرمحمد حفیظ نے قائمقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور سے ملاقات کی،محمد حفیظ نے چیئرمین پی سی بی کو دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر رپورٹ کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر نے ناکامیوں کی وجہ کھلاڑیوں کے رویے قرار دیئے، محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کے بے دل ہو کر کھیلنے کی شکایت کی،محمد حفیظ نے شکایت کی کہ کھلاڑیوں کی توجہ لیگز اور آئندہ کنٹریکٹس پر تھی،ملاقات میں محمد حفیظ کا بطور ٹیم ڈائریکٹر معاہدہ بھی ختم ہو گیا، اس پر بھی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کیوں نہیں کیا ؟ عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پہلی بار اہم وجہ بتا دی