پریس کانفرنس کرنے پر پی ٹی آئی نے شیخ رشید کی حمایت نہیں کی ،عمران خان

Jan 25, 2024 | 17:53:PM
پریس کانفرنس کرنے پر پی ٹی آئی نے شیخ رشید کی حمایت نہیں کی ،عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے دیرینہ دوست شیخ رشید سے متعلق گفتگو کی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  بتایا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عام انتخابات 2024 میں  پی ٹی آئی نے اس لیے حمایت نہیں کی کیونکہ انہوں نے پریس کانفرنس کی تھی ،ویسے بھی ٹکٹوں کا اختیار میں نے لوکل قیادت کو دیا ہے ، عمران خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سیاست نہیں ازادی کی تحریک ہے،ایک مفرور کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے،اعظم خان کو 40 روز تک اغوا رکھا گیا اور خاور مانیکا  کو دبائو میں لایا گیا ،میڈیا کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی بھی مثال نہیں ملتی،میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ 

 سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ25 مئی 2023 سے ہماری جماعت کو کرش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے دعوی کیا تھا کہ 80 فیصد فوج پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ؟جس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے باجوہ نے کہا تھا کہ 80 فیصد فوج پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، مجھے 2 مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی،باجوہ  کو توسیع دی اس نے کہا کہ ان کو این ار او دو،ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کی کوشش کی تھی اس سے 80 فیصد دھاندھلی ختم ہو جاتی،نواز شریف نے ایمانداری سے اج تک کوئی کام نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : گلوکار بلال سعید نےمداح کو مائیک دے مارا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا