گلوکار بلال سعید نےمداح کو مائیک دے مارا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

Jan 25, 2024 | 17:09:PM
گلوکار بلال سعید نےمداح کو مائیک دے مارا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کے مشہور گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک دے مارا، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی سنگر بلال سعید اپنا مشہور گانا ’’کوکو تو میری جانا‘‘ گا رہے ہیں لیکن اسی دورا انہوں نے اپنا مائیک کنسرٹ میں موجود کسی مداح کو  مار دیا اور پھر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر  سٹیج سے نیچے اتر گئے ۔ 

تاحال اس وقعے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے کیونکہ بلال نے مداح کو مائیک مارنے کے بعد کوئی بات نہیں کہی ، التبہ ان کے سٹیج سے اترنے پر  حاضرین میں موجود ایک مداح کہتا ہے کہ ‘پروگرام تو وڑ گیا’ کا نعہ لگا دیا ،گلوکار کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کنسرٹ پنجاب یونیورسٹی میں ہوا تھا لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب ابھی تک بلال سعید کے اچانک غصے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی جبکہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔