بورڈ آف  سیکینڈری  ایجوکیشن کراچی نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

Feb 25, 2026 | 20:38:PM
بورڈ آف  سیکینڈری  ایجوکیشن کراچی نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  بورڈ آف  سیکینڈری  ایجوکیشن کراچی  نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔

 جماعت نہم اور دہم (سائنس و جنرل گروپ) کے امتحانات اپریل 2026 سے شروع ہوں گے،کلاس دہم (پارٹ ٹو) کے امتحانات کا آغاز 7 اپریل 2026 سے ہوگا،کلاس نہم (پارٹ ون) کے امتحانات 8 اپریل 2026 سے شروع ہوں گے۔

 سائنس گروپ کے پرچے صبح 9:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے، جنرل گروپ کے پرچے دوپہر 2:30 سے شام 5:30 بجے تک لیے جائیں گے،تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی قراردیا گیاہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا