آصفہ بھٹو این اے 196 شہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کو تیار

Feb 25, 2024 | 12:52:PM
 محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو  شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو  شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ این اے 196 شہداد کوٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کیلئے خالی کریں گے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی،نوجوان ارکان اسمبلی کی تعداد کتنی ہے؟

واضح رہے کہ ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی سیٹ پر الیکشن لڑ چکی ہیں گو کہ حالیہ الیکشنز میں آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لیکر عملی سیاست کی ابتدا تو کر چکی ہیں تاہم ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا بھی باضابطہ آغاز کر سکتی ہیں۔