جیل بھرو تحریک: جنوبی پنجاب کے رہنما آج ملتان میں گرفتاری دیں گے

Feb 25, 2023 | 11:29:AM
تحریک انصاف کا جیل بھرو تحریک کیلئے اب ملتان میں پڑاؤ، جنوبی پنجاب کے رہنما اور کارکن آج ملتان میں گرفتاری دیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف کا جیل بھرو تحریک کیلئے اب ملتان میں پڑاؤ، جنوبی پنجاب کے رہنما اور کارکن آج ملتان میں گرفتاری دیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں کو نواں شہر میں جمع ہونے کا کہہ دیا گیا۔ گرفتاری دینے کیلئے 10 پی ٹی آئی ممبران اسمبلی اور 200 کارکنوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ پی ٹی آئی رہنما ندیم قریشی، واصف راں، اختر ملک گرفتاری پیش کرینگے۔ عامر ڈوگر، خالد جاوید وڑائچ کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے کل 6 ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 47 افراد اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے صرف ورکر قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی گرفتار لیڈر شپ کو شاہ پور جیل سرگودھا روانہ کیا گیا۔

تمام رہنماؤں کو قیدی وین کے ذریعے رات گئے شاہ پور سرگودھا روانہ کیا گیا۔ سابقہ ممبران اسمبلی میں صداقت عباسی، زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، لطاسب ستی، اعجاز خان جازی و دیگر شامل ہیں۔