دلہا کو دیکھ کر دلہن بے ہوش، پھر کیا ہوا؟ 

Feb 25, 2022 | 22:13:PM
دلہا گنجا، دلہن، بارات، واپس لوٹا دی
کیپشن: دلہن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دلہا گنجا نکل آنے پر دلہن نے گھر آئی بارات خالی واپس لوٹا دی۔ 
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایٹاوا میں واقع قصبے بھرتھنا میں پیش آیا ہے جہاں 23سالہ اجے کمار نامی دلہا اپنے دلہن بیاہنے گیا جہاں دلہن کو اس کے گنجے پن کا علم ہوگیا اور اس نے شادی سے ہی انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق دلہا والوں کی طرف سے دلہن والوں کو نہیں بتایا گیا تھا کہ دلہا گنجا ہے۔ شادی کے روز بھی دلہا اپنے سر کو ڈھانپنے کی فکر میں رہا اور یہی فکر اس کیلئے وبال جان بن گئی۔وہ دلہن سے اپنا گنجا پن چھپانے کیلئے بار بار اپنی پگڑی ٹھیک کر رہا تھا جس پر دلہن کو شک پڑ گیا اور اس نے دلہا کی پگڑی اتروانے کا مطالبہ کر دیا۔ 
دلہن کے کہنے پر جب دلہا کی پگڑی اتاری گئی تو اس کی وِگ بھی ساتھ ہی اتر گئی،یہ ماجرا دیکھ کر دلہن بے ہوش ہو کر گر گئی۔ کچھ دیر بعد جب وہ ہوش میں آئی تو اس نے شادی سے ہی انکار کر دیا۔ دونوں اطراف کے لوگوں نے دلہن کو منانے کی بہت کوشش کی مگر وہ نہ مانی اور بارات دلہن کے بغیر ہی واپس لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں پھنسے پاکستانی 15 روز میں پولینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں: پاکستانی سفارتخانہ