بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کار حادثے میں جاں بحق

Feb 25, 2022 | 18:29:PM
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، کارحادثے، جاں بحق
کیپشن: ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے قوم پرست رہنما اور نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بہاولپور کے قریب کارحادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
 رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوئٹہ سے لاہور جا رہے تھے کہ بہاولپور کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ان کی  لاش آبائی علاقے بھاگ روانہ کردی گئی۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بزرگ سیاسی رہنما تھے اور انہیں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے چیئرمین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔عبدالحئی بلوچ بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت وہ این ڈی پی کے ایک دھڑے کی صدارت کررہے تھے۔

یادرہے 1970 کے تاریخی انتخابات میں نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر بلوچستان قومی اسمبلی کے لیے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ جیت کر قومی اسمبلی کے کم عمر ترین ممبر منتخب ہوئے تھے۔ اور یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔ یاد رہے کہ 1970 کے انتخابات میں پہلی بار بلوچستان کی اپنی صوبائی اسمبلی کا قیام بھی عمل میں آیا تھا، اور 22 اراکین صوبائی اسمبلی میں 20 منتخب ممبران صوبائی اسمبلی کا تعلق نیشنل عوامی پارٹی سے تھا اور 2 اراکین جمعیت علما اسلام سے تھے۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کراچی کی معروف درسگاہ ڈاو¿ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی بنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک اضافے کے بعد بڑی کمی