بابر اعظم ایک بار پھر PSLکے ٹاپ سکورر بن گئے

Feb 25, 2021 | 15:35:PM
بابر اعظم ایک بار پھر PSLکے ٹاپ سکورر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کنگز کے بیٹسمن بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ اسکورر بن گئے، انھوں نے کامران اکمل کو دوسری پوزیشن پر  واپس بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اننگز میں بابر اعظم نے 41رنز مکمل کرتے ہی کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا،وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے 1579رنز جوڑے ہیں۔بابر اعظم نے سرفہرست آنے کے بعد مزید 21رنز کا اضافہ کیا،نمایاں اسکوررز کی فہرست میں آل راؤنڈر  شین واٹسن تیسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 1361رنز بنائے تھے۔