لورالائی: وین اور موٹرسائیکل میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لورالائی میں مسافر وین اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ کوئٹہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار وین مخالف سمت سے آنیوالی موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!لاکھوں فالوورز رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر چل بسی