نیٹ فلکس اور کپل شرما شو بڑے قانونی تنازع میں پھنس گئے

Dec 25, 2025 | 11:19:AM
نیٹ فلکس اور کپل شرما شو بڑے قانونی تنازع میں پھنس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی مقبول کامیڈی پروگرام ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ قانونی مشکل میں پھنس گیا ۔
معروف میوزک رائٹس ادارے فونوگرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) انڈیا نے شو کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
پی پی ایل کے مطابق نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو کے تیسرے سیزن میں بالی ووڈ کے تین مشہور گانے اجازت کے بغیر استعمال کیے گئے،ان میں فلم’’منّا بھائی ایم بی بی ایس ’’کا گانا’’ایم بولے تو‘‘، فلم ’’کانٹے’’ کا ’’راما رے‘‘ اور فلم’’ دیسی بوائز‘‘ کا ’’صبح ہونے نہ دے‘‘شامل ہیں، یہ اقساط جون سے ستمبر کے درمیان نشر ہوئیں۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان گانوں کا استعمال بھارتی کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت عوامی پرفارمنس اور عوام تک ترسیل کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ شو پہلے لائیو آڈیئنس کے سامنے ریکارڈ کیا جاتا ہے جہاں موسیقی سنائی دیتی ہے، اور بعد میں آن لائن لاکھوں ناظرین تک پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے نے تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیدیا
پی پی ایل نے عدالت کو بتایا کہ نومبر کے آغاز میں شو کے پروڈیوسرز کو نوٹس بھیجا گیا تھا، تاہم ان کا جواب غیر تسلی بخش تھا اور موسیقی کا استعمال جاری رکھا گیا۔
ادارے نے عدالت سے مزید استعمال روکنے، ممکنہ آمدن کی تفصیلات طلب کرنے اور خلاف ورزی سے متعلق مواد ضبط کرنے کی درخواست کی ہے،اس معاملے کی سماعت جلد متوقع ہے۔
ْْْْ