بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا، آصفہ بھٹو کی انتخابی سیاست میں لانچنگ مؤخر

Dec 25, 2023 | 15:24:PM
بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا، آصفہ بھٹو کی انتخابی سیاست میں لانچنگ مؤخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا سیاسی گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری سے انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئرمین کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کی انتخابی سیاست میں باضابطہ سرگرمی بھی مؤخر کردی ہے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے سیاسی گڑھ لیاری سے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔پارٹی رہنما یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا ہے۔

ضرور پڑھیں:مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے آصفہ بھٹوزرداری کی انتخابی سیاست میں لانچنگ مؤخر کردی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کسی بھی حلقےسے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کی انتخابی سیاست میں انٹری کا فیصلہ بلاول بھٹوکی کامیابی کے بعد کیا جائے گا۔