مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی

Dec 25, 2023 | 14:58:PM
 مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی،پاکستان مسلم لیگ ن نے مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی،سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی کا نام سر فہرست ،کھیل داس کوہستانی پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ۔


قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے  حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،اسی طرخ مختلف پارٹیوں کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے ترجیحی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروائی جارہی ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی .

ضرور پڑھیں:محفوظ پنجاب کیلئے محسن نقوی سر گرم،17 شہروں میں کیمرے نصب ہوں گے، وزیراعلٰی

پاکستان مسلم لیگ ن نے مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی،سابق رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی کا نام پہلے نمبر پر ہے۔وہ  پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر درشن لال، ڈاکٹر نیلسن عظیم اور اسفندیار بھنڈارا بھی فہرست میں شامل ہیں ۔

اسی طرح عمر کوٹ سندھ سے نیلم، ڈاکٹر طارق جاوید، سردار درشن سنگھ بھی ترجیحی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں،جگدیش چند، عامر جاوید اور انیتا عرفان بھی فہرست میں شامل ہیں۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فہرست کی منظوری دے دی ہے۔