پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ، ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

Dec 25, 2022 | 13:50:PM
پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ، ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
کیپشن: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ کی فروخت کل 24 دسمبر سے شروع ہوچکی ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 26 دسمبر سے شروع ہو رہے پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ کی فروخت کل 24 دسمبر سے شروع ہوچکی ہے۔

کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 150 اور زیادہ سے 500 روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کا جنرل ٹکٹ 150، فرسٹ کلاس 250، پریمیئم 300 اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔