معروف پاکستانی گلوکار بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Dec 25, 2022 | 13:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن:   معروف پاکستانی گلوکار بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مشہور گانے ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے مزاحیہ اداکار علی گل پیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انہوں نے اپنی منگیتر عظیمہ ناخدا سے نکاح کرلیا۔علی گل نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نکاح کی خبر دی۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’’ایک جیون ساتھی اور ایسا پیار کرنے والا خاندان ملنے پر شکر گزار ہوں۔ عظیمہ ناخدا اب آپ مجھ سے جڑ گئی ہیں، نکاح ہوگیا‘‘۔

تقریب میں علی گل پیر نے آف وائٹ کلر کا شلوار قمیض اور واسکٹ پہنی جبکہ ان کی اہلیہ عظیمہ ناخدا نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

علی گل پیر نے تقریب میں گھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنائی جس پر وہاں موجود لوگوں نے شور کیا اور تالیاں بھی بجائیں۔

 یاد رہے کہ علی گل پیر اور عظیمہ ناخدا نے جنوری 2022ء میں منگی کی تھی۔

علی گل پیر کو شادی پر پاکستان فلم اور ٹی وی کی مشہور شخصیات ماہرہ خان، انوشے اشرف، علی کاظمی، ژیالے سرحدی، احمد علی بٹ اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔