مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے

Dec 25, 2022 | 11:28:AM
مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25 دسمبر (اتوار) کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش، مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس ٹری سجا لئے تو گرجا گھروں پر چراغاں، عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کرلیا گیا 

کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔