میزائل حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے بھی خطرہ ہے، پاکستان کی مذمت

Dec 25, 2021 | 22:39:PM
پاکستان، سعودی عرب، بیلسٹک میزائل حملے، مذمت
کیپشن: فارن آفس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بیلسٹک حملہ سعودی شہر جزان میں کیا گیا، حملے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔سعودی عرب پر میزائل حملے میں سویلین انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا میزائل حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہے، اور پاکستان سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے سرحدی شہر جزان پر یمنی حوثی باغیوں کے حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں، حوثیوں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک سعودی اور ایک یمنی شہری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے اہم رہنما قتل