بورڈ آف ریونیو  ۔۔کرپشن  پر 125 ملازمین برطرف

Dec 25, 2021 | 15:49:PM
بورڈآف ریونیو پنجاب،کرپشن،ملازمین بر ظرف
کیپشن: بورڈآف ریونیو پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو  پنجاب بابرحیات تارڑ کا کہنا ہے کہ کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس ہے۔احتساب کے نظام سے گڈ گورننس کو فروغ دیا جارہا ہے۔ کرپشن  پر 125 ملازمین کو ملازمت سے  برطرف کردیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:گوگل نے آج تک بابائے قوم کا ڈوڈل کیوں جاری نہیں کیا۔۔اہم انکشافات
تفصیلات کے مطابق بابرحیات تارڑ کی زیر صدارت فل بورڈ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ بورڈ  آف ریونیو، لینڈریکارڈ اتھارٹی اور فیلڈ  دفاتر میں بدعنوانی پر 471 افسران  و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے  جن میں سے 125 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔اجلاس میں مزید بتا یا گیا کہ  دوران کارروائی  22 ملازمین کو جبری ریٹائراور 50  کی سروس ضبط کی گئی جب کہ 262 افسران و اہلکاروں کو دیگر محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قائدِ اعظم کے سبق کو آگے لے کر جانا ہے،مراد علی شاہ کی مزار پر حاضری