فیصل آباد۔۔مکان کے کرائے کا تنازع۔۔۔8ماہ کا بچہ قتل

Dec 25, 2021 | 11:50:AM
خواتین کی لڑائی میں 8ماہ کا بچہ قتل، فائل فوٹو
کیپشن: خواتین کی لڑائی میں 8ماہ کا بچہ قتل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران خواتین نے بچے کو زمین پر پٹخ کر قتل کر ڈالا۔
 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ   چک جھمرہ میں خواتین کے جھگڑے کے دوران 8 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا، واضح رہے   خواتین میں جھگڑا مکان کےکرائے کے تنازع پر  ہوا تھا جس دوران 8 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب جاں بحق بچے کی  والدہ نے  حملہ آور خواتین پر بچے کو زمین پر پٹخنے کا الزام عائد کیا ہے،  پولیس نے بچے کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر کے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    تھانہ سبزہ زاد کی بجلی کاٹنا لیسکو کو مہنگا پڑ گیا