دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ،تباہی سے متعدد دیہات زیر آب، رابطے منقطع
ستلج میں پانی کی سطح 22 فٹ،راوی کے پار رینجر پوسٹ پر 4 جوان پھنس گئے،چناب میں نچلے درجے کا سیلاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیر عالم +اشتیاق ربانی) تازہ ترین صورتحال کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب ہے،قصور میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ تک پہنچ گئی اور پانی کا بہاؤ 150000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں اضافہ جاری اور شکر گڑھ میں دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر بہاؤ 79800 کیوسک ہے اور راوی کے پار ریاض شہید رینجر پوسٹ پر 4 جوان پھنس گئے ۔آج دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج رات دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب ہےقصور میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ تک پہنچ گئی،ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 150000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،دریائے ستلج میں اگلے 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے،دریائے ستلج میں تباہی سے متعدد دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ مزید دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، چندا سنگھ والا،بھکی ونڈ، دھوپ سڑی، نگر ایمن پورہ، مستے کی، بستی ابرہیم و کمالپورہ سمیت متعدد دیہات کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انحلا کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار، آمد ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز، اخراج 93522 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 43973، اخراج 42323 کیوسک اورمیلسی سائفن پر اخراج 39048، ایمپریس بریج کی سطح 7.9 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے۔
بھارتی آبی جارحیت کا جنون برقرار ہے اور عارف والا میں دریاۓ ستلج میں 90 ہزار کیوسک سے پانی کی سطح مزید بڑھ گئی،دریاٸی بیلٹ پر موجود مزید آبادیاں سیلاب کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، ہزاروں ایکڑ فصلیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں۔ آبادیوں کے قریب اپنی مدد آپ بننے والے حفاظتی بند ٹوٹنے لگے ہیں ، سیلاب متاثرین نے کہا ہےکہ انتظامیہ ہماری مدد کرے اور بند مضبوط کرے۔
آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد 118610کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 100460 کیوسک ،دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 122389 کیوسک ،دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 115021کیوسک ،دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی آمد 120854 کیوسک اوردریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کا اخراج 103854 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر بہاؤ 79800 کیوسک ہے،نالہ اوج میں جلالہ کے مقام بہاؤ 48500 کیوسک،دریائے راوی جسڑ پر بہاؤ 73926 کیوسک،نالہ بسنتر میں پانی کا بہاؤ1800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔نالہ بئیں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ 1656 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار، آمد ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز، اخراج 93522 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 43973، اخراج 42323 کیوسک اورمیلسی سائفن پر اخراج 39048، ایمپریس بریج کی سطح 7.9 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ناروال کا کہنا ہے کہ شکر گڑھ میں بھارت سے سیلابی ریلے کی آمد کے بعد کوٹ نیناں کے مقام پر دریائے راوی کے پار ریاض شہید رینجر پوسٹ پر 4 جوان پھنس گئے ، رینجرز کے چاروں جوانوں کو ریسکیو کرلیا گیا ۔
شکر گڑھ میں دریائے راوی سے 78300 کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کا دورہ، 3 شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت