پی پی87ضمنی انتخابات؛کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم،11 امیدواران کی لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا،7 امیدواران نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،ریٹرننگ آفیسر نے ضمتی الیکشن میں حصہ لینے والے 11 امیدواران کی لسٹ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار زبیر حمزہ خان اور ایازخان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، مسلم لیگ ن سے انعام اللہ خان نیازی اور عادل عبداللہ روکھڑی نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ سابق ایم این اے حمیر حیات روکھڑی کی بیٹی جہان زینب بی بی نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
دوسری جانب آزاد امیدوار ملک سجاد بھچر نے بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے،۔
بعد ازاں ، ریٹرننگ آفیسر نے ضمتی الیکشن میں حصہ لینے والے 11 امیدواران کی لسٹ جاری کردی گئی جبکہ تمام امیدواران کو انتخابی نشانات کل جاری کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ؛فیصل آباد,ڈسکوز میں نئی بھرتیاں فوری بند، پابندی لگا دی گئی