موبائل گیم سکیورٹی گارڈ کی جان لے گئی

Aug 25, 2023 | 10:28:AM
گارڈن ٹاؤن میں نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ اپنی بندوق کی گولی چلنے سے جاں بحق ہو گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) گارڈن ٹاؤن میں نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ اپنی بندوق کی گولی چلنے سے جاں بحق ہو گیا۔ 

پولیس کے مطابق 24سالہ شمریز ٹیپو بلاک گارڈن ٹاؤن میں ڈیوٹی کے دوران موبائل پر گیم کھیل رہا تھا کے اُسے نیند آگئی اسی دوران بندوق کی گولی چل گئی جو سکیورٹی گارڈ کے سینے پر لگی۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی قیدیوں کے لباس میں تصاویر جاری

پولیس نے سکیورٹی گارڈز کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرکے تمام پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔