کراچی، دوسری منزل سے گرنے کے باوجود بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

Aug 25, 2023 | 00:14:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے علاقے بفر زون میں ایک بچہ مکان کی دوسری منزل سے نیچے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گیا۔

اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گیلری سے گرا لیکن وہ براہ راست زمین پر گرنے کے بجائے انٹرنیٹ کے کیبل سے ٹکرایا اور اس پر گر کر آہستگی سے زمین پر گرگیا۔

یہ بھی پڑھیے: کشمور، پولیس کی زیادتیوں اور 13 خواتین کی بازیابی کیلئے دشتی قبیلے کادھرنا جاری

تار پر گرنے سے بچہ براہ راست زمین پر گرنے سے بچ گیا اور اسے سر پر معمولی چوٹ آئی۔ بچے کی چیخ سن کر سامنے کھڑا شخص تیزی سے بچے کی طرف آیا اور اسے اٹھا لیا۔

اہلخانہ کے مطابق اس واقعے کے فوراً بعد ہی بچے کو اسپتال لے جایا گیا۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا۔