وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے وسیم اکر م کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Aug 25, 2021 | 19:24:PM
وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے وسیم اکر م کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)عمران خان اور وسیم اکرم کے پرانے دن،پاکستان کے  وزیراعظم عمران خان نے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وسیم اکرم کے ہمراہ ماضی کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔شیئر کی گئی اس تصویر میں عمران خان اور وسیم اکرم سیڑھیوں پر کھڑے کسی سوچ میں ڈوبے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کرکٹرز نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔یہ تصویر وسیم اکرم اور وزیراعظم عمران خان کی جوانی کے دنوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ ادا کا رہ دپیکا پڈو کو ن ما ں بن گئیں؟

عمران خان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن نہیں لکھا اور اس کے باوجود بھی اُن کی اس پوسٹ پر صرف 17 گھنٹوں میں دو لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یا د رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت پیغامات آتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ۔۔ ملزموں کو سزائے موت؟ عدالت سے اہم خبر