کویت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کو کمرشل پروازوں کی اجازت دے دی

Aug 25, 2021 | 12:13:PM
کویت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کو کمرشل پروازوں کی اجازت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلائٹس کورونا ایس او پیز کے تحت آپریٹ کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد پاکستان سمیت چھ ملکوں کے لئے کمرشل پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 دوسری جانب سعودی عرب نے بھی ویکسین کی دو خورا کیں لگوانے والے افراد کو واپس براہ راست سعودیہ آنے کی اجازت دے دی۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جو سعودی شہری ملک چھوڑنے سے پہلے ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں گے، وہ واپس براہ راست سعودیہ آسکیں گے۔
سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کورونا ویکسی نیشن کی سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ماڈل رابعہ بٹ کی طبیعت ناساز