وفاقی وزیر داخلہ کی سیٹیلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے تعاون سے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے سیٹلائٹ کی کامیاب روانگی پر پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کا ایک بڑا سائنسی اور تکنیکی کارنامہ ہے جو ملک کی خلائی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاک چین دوستی خلا میں بھی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اور یہ سنگ میل مستقبل میں نئی ترقیاتی منزلوں کی بنیاد بنے گا۔
محسن نقوی کے مطابق یہ سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں معاون ثابت ہوگا اور ارتھ آبزرویشن صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا، جس سے ریموٹ سینسنگ، ڈیٹا کی درستگی اور پالیسی سازی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن