ناقص کارکردگی پر ایم ڈی واسا مظفر گڑھ اور کوٹ ادو معطل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درنایاب)عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر ایم ڈی واسا مظفر گڑھ اور کوٹ ادو کو معطل کر دیا گیا۔
شہری مسائل کے حل میں ناکامی پر انہیں عہدے سے ہٹاتے ہوئے ڈی جی واسا پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ عبدالسلام کے پاس ایم ڈی واسا کوٹ ادو کا اضافی چارج بھی تھا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اس حوالے سے اہم احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق کارکردگی بہتر نہ بنانے پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ناقص کارکردگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن