شدیدگرمی کے دوران اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری بلبلااٹھے

 دن میں سولر سسٹم شامل ہونے سے شارٹ فال صفر شام میں لوڈ شیڈنگ کا سہارا لینا پڑتا ہے؛لیسکوذرائع

Apr 25, 2026 | 11:30:AM
شدیدگرمی کے دوران اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری بلبلااٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) شدیدگرمی کے دوران اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں گزشتہ شام 4 سے رات 12 بجے تک شارٹ فال 350 میگاواٹ تک رہا،شہری اوردیہی علاقوں میں 2 گھنٹے سے 3 گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ ریکارڈ کی گئی ۔
ترجمان لیسکوکے مطابق کمرشل فیڈرز پر 15 منٹ جبکہ انڈسٹریل، انڈیپینڈنٹ فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی ،توانائی صورتحال ،طلب و رسد میں فرق پر لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے ،پیک آورز میں سوا 2گھنٹے پاور ڈویژن کی ہدایت پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ شہری علاقوں میں 3سے 4گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6سے 6گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 18 ہزارپولیس اہلکار تعینات
لیسکوذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں سولر سسٹم شامل ہونے سے شارٹ فال صفر ہوتا ہے ،لیکن شام کے اوقات میں شارٹ فال بڑھنے پر لوڈ شیڈنگ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔