پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Apr 25, 2026 | 10:44:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیاگیاہے کہ رات کی تاریکی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 26.77 روپے بڑھا دی گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسےملک میں مہنگائی ہوگی۔

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوکالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے پرشہری پھٹ پڑے
واضح رہے کہ حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کر دیا ہے،پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔