مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے بانڈی پورہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :یمنی حوثی امریکہ پر بھاری پڑنے لگے، 7 جدید ڈرون تباہ