عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا

Apr 25, 2025 | 19:21:PM
عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی  پڑنے لگے، سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر سستا ہوکر 3305 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔

ادھر پاکستان میں بھی ایک تولہ سونا 3300 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے پر آگئی جبکہ دس گرام سونا 2833 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہوگیا۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے اضافے سے 3497 روپے کی بند سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان