دعا زاہرہ کے نکاح کی خبریں، والد نے اہم بیان جاری کردیا

Apr 25, 2022 | 18:35:PM
دعا زاہرہ، والد، نکاح نامہ جعلی،
کیپشن: دعا زاہرہ والد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دعا زاہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ جعلی ہے، جب تک آئی جی سندھ تصدیق نہیں کریں گے ہم تسلیم نہیں کریں گے۔
کراچی سے لاپتہ ہونے والی بچی دعا زاہرہ کا سراغ ملنے اور نکاح کی خبروں کے بعد والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بچی چار دن بعد 14سال کی ہوگی، اگر میری بیٹی سن رہی ہیں تو اسے کہوں گا گھر آجائے، ابھی تک تمام فیک نیوز چل رہی ہیں۔
دعا کے ماموں حیدر علی کا کہنا ہے کہ ہمیں میڈیاسے معلوم ہوا ہے کہ دعا مل گئی ہے جبکہ ہماری آئی جی صاحب مشتاق احمد مہر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ یہ دعا ہی ہے یا نہیں۔ ’جب تک آئی جی سندھ ہمیں تصدیق نہیں کریں گے ہم تسلیم نہیں کریں گے کہ یہ ہماری دعا ہی ہے اور اس نے لاہور میں نکاح کر لیا ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ آئی جی صاحب نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم ایک ٹیم تیار کر رہے ہیں لاہور بھجوانے کے لیے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں تک نکاح نامے کی بات ہے اس پر کہیں مہر نہیں لگی ہوئی ہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ جعلی نکاح نامہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: دعا زاہرہ سے نکاح کرنے والانوجوان کون؟ پتہ چل گیا