دعا زاہرہ سے نکاح کرنے والانوجوان کون؟ پتہ چل گیا

Apr 25, 2022 | 18:14:PM
لاپتہ، لڑکی، دعازاہرہ، موبائل، فوٹو
کیپشن: لاپتہ ہونے والی لڑکی دعازاہرہ کی موبائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعازاہرہ کے مبینہ دلہا ظہیر کے متعلق پتہ چل گیا۔ ظہیر حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق   پولیس جب نکاح نامے میں درج دلہا کے پتہ شیر شاہ کالونی پہنچی تو مقامی رہائشیوں سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ علاقہ مکینوں میں سے کوئی ظہیر سے واقف نہیں جبکہ مذکورہ پتہ پر ڈاکٹر عبدالحفیظ نے ڈسپنسری بنا رکھی ہے۔

 ایک مقامی رہائشی یونس نامی شخص نے انکشاف کیا کہ  ڈاکٹر عبدالحفیظ سے پہلے مکان شبیر نامی شخص کے پاس تھا  اور شبیر کے  کزن کا نام ظہیر تھا جو حویلی لکھا کے رہنے والے ہیں  اور پولیس کے مطابق دعا زاہرہ کے نکاح نامہ میں دلہا کا مستقل پتہ بھی حویلی لکھا  ضلع اوکاڑہ کا ہے۔ اسی طرح ایک گواہ کا نام بھی شبیر احمد  درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہرقائد سے لاپتہ  ہونیوالی لڑکی دعا زہرہ لاہور سے  برآمد۔ہوا کیا تھا؟ اہم خبر جانیے