آئی پی ایل کے دوران اہم کھلاڑی نے گرل فرینڈ سے شادی کرلی

Apr 25, 2022 | 17:15:PM
 ڈیون, کونوے , کم,واٹسن
کیپشن:  ڈیون کونوے اور کم واٹسن (فوٹو بشکریہ انسٹاگرام)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈین پریمئر لیگ 2022 میں چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی ڈیون کونوے نے گرل فرینڈ کم واٹسن سے شادی کرلی۔ پچھلے دنوں وہ اپنی شادی کے لیے آئی پی ایل 2022 کے بائیو ببل سے باہر ہو گئے تھے اور جس کے بعد کونوے نے خاص موقع کے لئے اپنے ملک جنوبی افریقہ کے لیے اڑان بھری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈیون کونوے کو چنائی سپر کنگز کی جانب سے  صرف ایک ہی میچ کھیلنے کا موقع ملا، جس میں وہ محض 3 رنز بنا سکے تھے ۔ کونوے پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم میں شامل ہونے کے لئے انہیں 3 دن تک آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔

ڈیون کونوے  کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کونوے اور کم واٹس دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ 3 سال سے ڈیٹ کر رہے تھے۔کونوے نے بائیو ببل چھوڑنے سے پہلے سی ایس کے CSK نے ان کے لئےشادی سے پہلے کی روایتی پارٹی کی منعقد کی تھی ۔کونوے کے آئی پی ایل سفر کے بارے میں بات کریں تو یہ ان کا پہلا سیزن ہے۔ انہیں چنائی نے ایک میگا نیلامی میں ایک کروڑ روپے کی بنیادی قیمت میں خریدا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹوبطور وزیر خارجہ حلف کب اٹھائیں گے ؟؟تفصیلات سامنے آگئیں