بلاول بھٹوبطور وزیر خارجہ حلف کب اٹھائیں گے ؟؟تفصیلات سامنے آگئیں

Apr 25, 2022 | 16:43:PM
بلاول بھٹو ، حلف
کیپشن: بلاول بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بطور وزیرخارجہ بدھ کے روز حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس وقت کراچی میں موجود ہیں، حلف کے حوالے سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں،بلاول بھٹوبدھ کے روز وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک یا دو روز میں وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی اہم عہدہ دینے کی پیشکش، احد چیمہ نے بڑا اعلان کر دیا