حلف برداری میں تاخیر ۔۔حمزہ شہباز نے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حلف برداری میں تاخیر پر حمزہ شہباز نے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازنے حلف برداری سے متعلق عدالتی حکم پرعملدرآمدکیلئے درخواست دائرکردی۔درخواست میں سیکریٹری ٹو صدر پاکستان، فیڈریشن،وزیر اعظم،پنجاب حکومت فریق بنایا گیا۔
حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ آئینی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، صدرِ مملکت اس عدالت کے حکم کو بغیر کسی وجہ کے اور تاخیر کر رہے ہیں،درخواست میں لا ہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے شخصیت مقام اور وقت کے تعین کیلئے وزیراعظم ہاوس نے صدر عارف علوی کو یاددہانی کا خط لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ۔۔ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی