ملک کا وزیراعظم آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتی ہے، مریم اور نگزیب 

Apr 25, 2021 | 21:55:PM
ملک کا وزیراعظم آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتی ہے، مریم اور نگزیب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتی ہے۔ 
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک 2018 سے 2025 تک ملک تباہ ہوا ،ملک کا وزیراعظم آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال کی کارکردگی پر آپ کو فخر نہیں، شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں 40 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں 400 ارب کی چینی، 225ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 500 ارب کی دوائی چوری پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔
 انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں 14 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے پر فخر نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی 0.4 کرنے پر آپ کو کو فخر نہیں، شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں مہنگائی 3 فیصد سے 16 فیصد کرنے پر آپ کو فخر نہیں شرم آنی چاہیے۔ 
انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں ایک کروڑ میں سے ایک نوکری بھی نہیں ملی، شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں پچاس لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر نہ دینے پر فخر نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے،اڑھائی سال میں 5 کروڑ لوگوں کو غریب کرنے پر فخر نہیں آپ کو شرم آنی چاہیے،اڑھائی سال میں آٹا 35 روپے سے 100 روپے کلو کرنے پر فخر نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں چینی 52 روپے سے 120 روپے کلو کرنے پر فخر نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے،اڑھائی سال میں معیشت ، روزگار اور ترقی تباہ کرنے پر آپ کو فخر نہیں شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران کو ہٹانا 2منٹ کا کام ۔۔ چاہتے ہیں حکومت 5سال پورے کرے۔۔مریم نواز