کوئی شر م ۔۔کوئی حیا ہوتی ہے ۔۔نواز الدین بالی وڈ اداکاروں کے ملک چھوڑنے پر برہم

Apr 25, 2021 | 19:20:PM
 کوئی شر م ۔۔کوئی حیا ہوتی ہے ۔۔نواز الدین بالی وڈ اداکاروں کے ملک چھوڑنے پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین  نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے بھارت میں لوگوں کا برا حال ہو چکا ہے ایسے میں کچھ اداکار مالدیپ میں چھٹیوں گزارنے کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسے فنکاروں کو شرم آنی چاہیئے، لوگوں کے پاس کھانا نہیں ہے اور آپ پیسے پھینک رہے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے مالدیپ میں تماشا بنا رکھا ہے۔ مجھے نہیں معلوم ان لوگوں نے سیاحتی انڈسٹری کے ساتھ کیسے انتظامات کئے ہیں لیکن انسانیت کی خاطر اپنی چھٹیوں کی تصاویر اپنے تک ہی رکھیں۔نواز الدین صدیقی نے کہا کہ یہاں لوگ بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، دن بدن کورونا کے کیسز میں کئی گنا اضافہ ہوتا جا رہا، اس طرح کر کے ان لوگوں پر طنز مت کریں۔
خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں خطرناک اضافے کے بعد بھارتیوں کی بڑی تعداد میں ملک سے باہر نکلنے کی دوڑ شروع ہو گئی ہے۔

خیا ل رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے اسپتالوں پر دبائو بڑھ گیا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی وڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اوور میں 37 رنز بنانے کا نیا ریکارڈ کس نے بنا ڈا لا؟جانیے