سوئی ناردرن کا گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں لینے کا فیصلہ

Sep 24, 2025 | 16:04:PM
سوئی ناردرن کا گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں لینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہدسپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔
صارفین کو کمپنی کی ویب سائٹ پر صرف آن لائن درخواست جمع کروانیکی اجازت دی گئی ہے،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل این جی کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی شروع کر د ی ہے ،درخواست کیساتھ قومی شناختی کارڈ،پراپرٹی کی دستاویزات  اور ہمسایہ صارف کا گیس بل لگانا بھی لازمی قرار دیاگیاہے۔
پہلے سے جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی درخواستیں جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے،جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز کے صارفین کے لئے علیحدہ لنک دیا گیا ہے،جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے حامل صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کنکشن دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار
درخواست کے تحت صارفین کے کنکشن کی کیٹیگری قدرتی گیس کی بجائے ایل این جی کر دی جائیگی،پہلے سے جمع شدہ تمام درخواستوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے،5 مرلہ تک 21500 روپے،10مرلہ کیلئے 23500 روپے ڈیمانڈ نوٹس مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے،ارجنٹ بنیادوں پر کنکشن کیلئے 25000 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس دینے کی تجویز دیدی گئی ہے۔