ابرار اور ہاسارنگا کامنفرد جشن،شاندار سپورٹس مین سپرٹ کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد اور سری لنکن اسپنر وانندو ہاسارنگا کے جشن کے چرچے ہونے لگے۔
ابرار نے ہاسارنگا کو چلتا کیا تو انہی کے انداز میں سیلیبریشن کی اور پھر ہاسارنگ کی باری آئی، کیچ پکڑنے اور وکٹ لینے کے بعد ابرار کا اندار کاپی کیا جبکہ کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا۔
دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب ابرار نے ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد انہی کے مشہور انداز میں جشن منایا۔ یہ منظر فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور شائقین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
Pic 1: Abrar with the celebration of Hasaranga????
— arnav. (@TheDrArnav) September 23, 2025
Pic 2: Hasaranga with the celebration of Abrar???? pic.twitter.com/QrMrUTTMvz
اس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ کے دوران سری لنکن اسپنر وانندو ہاسارنگا کی باری آئی، کیچ پکڑنے اور وکٹ لینے کے بعد ابرار احمد کا انداز کاپی کیا، جس پر کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا۔
میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی اور ایک دوسرے سے گلے ملے اور لمحے کو خوب انجوائے کیا ۔ دونوں کھلاڑیوں کا انداز سوشل میڈیا پر شائقین کو بھا گیا جس پر دونوں کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر خوب ستائش جاری ہے ۔
Hasaranga and Abrar Ahmed having banter and showing sportsmanship after the match. Something the Indian cricket team can never learn!! pic.twitter.com/T7ouuMjURx
— Abdullah (@AbdullahSays99_) September 23, 2025
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔
پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔