سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے جوبلا تعطل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق پولنگ مقررہ وقت پرپرامن ماحول میں شروع ہوئی اور ابھی تک تمام اضلاع میں ووٹرز کی شرکت جاری ہے۔
ضمنی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار 187 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جن میں 1 لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور 1 لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔
پولنگ کا عمل کراچی کے تین اضلاع شرقی، غربی اور کیماڑی کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے پرانے نمبرز نئی فیوچرڈ نمبر پلیٹس میں تبدیل کروانے کی ہدایت
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پرکسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ،پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے پولنگ سٹیشنز پر تعینات ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دوران شفافیت، غیرجانبداری اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنز پہنچ کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔